(ویب ڈیسک)غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرادیا۔ پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو از خود بلاک کرسکے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نیا نظام متعارف کرایا گیا،ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنےوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہناتھا کہ نئےنظام میں سوشل میڈیا ماننٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں، نیا نظام غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کےلئے بنایا گیا ہے،نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہناتھا کہ نئے نظام سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔