ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ڈاکٹر راشد منصور کو ریٹائرمنٹ سے قبل بڑا عہدہ دیدیا

Principal Secretary to Governor Dr Rashid Mansoor
کیپشن: Dr Rashid Mansoor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نون لیگ حکومت نےپرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کو نوازدیا، ڈاکٹرراشد منصورکو ریٹائرمنٹ سے قبل بڑا عہدہ مل گیا۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر ممبر پی پی ایس سی تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر راشدمنصورکو سابق گورنرعمرچیمہ کےخلاف کھڑاہونےپر نوازاگیا۔پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر پنجاب کی ریٹائرمنٹ میں 4ماہ باقی ہیں، 4ماہ قبل ہی راشد منصور کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ممبر بنادیاگیا۔

ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ماہانہ تنخواہ 4لاکھ سے زائد ہے، راشد منصور نےسابق گورنرعمرچیمہ کوحمزہ شہباز کا حلف لینےکاخط لکھاتھا، سابق گورنر نے اس خط پرڈاکٹر راشد منصور کو ہٹانے کا مراسلہ جاری کیاتھا۔

ن لیگی حکومت سے وفاداری پر ڈاکٹر راشد منصور کو نوازا گیا، کمشنر فیصل آباد کو بھی ریٹائرمنٹ سے قبل ممبر پی پی ایس سی لگایا گیا،زاہد حسین کی ریٹائرمنٹ میں ابھی 3ماہ سے زائد وقت باقی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer