جنوبی کوریا کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سپیس راکٹ کامیابی سے لانچ

21 Jun, 2022 | 07:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گزشتہ اکتوبر میں ایک لانچ  ناکام ہونے کے بعد دوسری کوشش میں جنوبی کوریا نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سپیس راکٹ کامیابی کے ساتھ سپیس میں لانچ کردیا۔ 
نوری نامی راکٹ نے منگل کو شام 4 بجے گوہیونگ میں واقع لانچ سائٹ سے اڑان بھری۔تفصیلات کے مطابق نوری 200 ٹن لیکوڈ  ایندھن والا راکٹ ہے جس کو بنانے میں(1.5 بلین ڈالر) کی لاگت آئی۔ اس کا وزن 200 ٹن سے بھی زیادہ ہے اور یہ 47.2 میٹر (155 فٹ) لمبا ہے، جس میں کل چھ لیکوڈ ایندھن انجن لگے ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا  کی وزارت سائنس  کا کہنا تھا کہ "یہ جنوبی کوریا کے لیے ایک بڑا قدم ہے کیونکہ اب تک صرف سات ممالک ایسے ہیں جنہوں نے تجارتی سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔

مزیدخبریں