ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے نیب ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا  

imran ,khan,pressconference,Islamabad,NAB Amendments,challenge
کیپشن: imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس،نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا  کہ وہ نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف نہیں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانا ہوا۔

 نیب ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ چیلنج کریں گے، نیب ترامیم ملک کی توہین ہے، اس بے شرمی پر انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔ امید ہے عدالتیں نیب ترامیم کا نوٹس لیں گی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ترامیم سے منی لانڈرنگ کیس نیب نہیں دیکھ سکے گا۔ آمدن 100 اور اثاثے 200 روپے ہیں تو بتانا تو پڑے گا۔