طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

21 Jun, 2022 | 06:01 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پنجاب بھر میں پہلی سے پانچویں تک پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم دس فیصد بچے تاحال کتابیں نہ مل سکی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ میں انکشاف،چھٹی سے آٹھویں کے کسی بھی بچے کو کوئی کتاب نہیں ملی، محکمہ تعلیم نے 15 جولائی تک تمام بچوں کو کتابیں دینے کا دعوی کردیا۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے دس فیصد بچے تاحال کتابوں محروم،پہلی سے پانچویں جماعت کے لاکھوں بچے کتابوں سے محروم ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کتابوں کی عدم فراہمی کا انکشاف کر دیا گیا۔

چھٹی سے آٹھویں کے کسی بھی بچے کو کتاب نہ مل سکیں۔پیف اور پیما کے سکولوں کو بھی ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سے کتابیں ملیں گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کتابوں کی چوری نہیں ہونی چاہیے، 15 جولائی تک 6 سے 8  کلاس تک کی کتابیں بھی سکولوں کو فراہم کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں