پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

21 Jun, 2022 | 04:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے پیٹرول پمپس مالکان کو بھی ہلکان کردیا ۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق 2017 میں 1 لاکھ لیٹر 78 لاکھ میں لیتے تھے، اب 1 لاکھ لیٹر کیلئے 2 کروڑ 63 لاکھ ادا کرنا پڑتے ہیں،بجلی کی بل کا ٹیرف / قیمتیں دوگنا ہوچکی ہیں،ملازمین کی تنخواہیں بھی 40٪ بڑھا چکے ہیں۔ 
پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ منافع کم خرچے زیادہ  ہیں،پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد کل مفتاح اسماعیل سے ملاقات کرے گا، اگر حکومت نے منافع کا مارجن نہ بڑھایا تو مجبورا بہت سے پمپس بند ہو جائیں گے۔ ڈیلرز کے مطابق 1لٹر ڈیزل پر پونے چار،1لٹر پیٹرول پر 4 روپے 63 پیسے منافع ملتا ہے۔

مزیدخبریں