ویب ڈیسک: سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے ان کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔
اگر حکام نے #AamirLiaquat کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھاتوان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنالواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔ تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 20, 2022
سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔