مسافروں کیلئے ایک اور بری خبر

21 Jun, 2022 | 09:16 AM

ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد اور مال بردار گاڑیوں کا کرایہ 10 فیصد بڑھا دیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا ہے جبکہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700، اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں