ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 240 ضمنی انتخابات پر فافن کی رپورٹ جاری

FAFEN Report
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب پر رپورٹ جاری کردی۔

 فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپوں کی موجودگی الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی نمایاں خلاف ورزی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کیمپوں میں سے 22 فیصد پرمسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔