سی سی پی اوکی اچانک تھانہ مزنگ آمد،ایس ایچ اوکی سرزنش

21 Jun, 2021 | 11:42 PM

سٹی42: سی سی پی او  لاہورغلام محمود ڈوگراچانک تھانہ مزنگ پہنچ گئے، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او مزنگ کی سرزنش کی ۔
  تفصیلات کےمطابق  سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نےتھانہ مزنگ کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات، فرنٹ ڈیسک کو موصول شدہ اور زیر التواء درخواستوں کا جائزہ لیا۔ حوالات میں موجود حوالاتیوں سے بات چیت کی اور ان کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ سی سی پی او نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او کو وارننگ جاری کی  جبکہ موٹر سائیکل چوری کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر سرزنش کی۔

سی سی پی او  لاہورغلام محمود ڈوگرکاکہناتھا کہ انصاف کے متلاشی سائلین کو اللہ کا مہمان سمجھتے ہوئے انہیں مایوس اور ناامید نہ ہونے دیا جائے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہے ۔

مزیدخبریں