لین دین کے تنازع پر فائرنگ کا لرزہ خیز انجام، فوٹیج منظر عام پر آگئی

21 Jun, 2021 | 11:19 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار کان)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس کے مطابق واقعہ مجید چوک کے قریب پیش آیا، جہاں شوکت نامی شخص نے فائرنگ کر کے 40 سالہ احسان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کباڑیئے کا کام کرتا تھا، جس کا شوکت کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا،تاہم واردات کے چند گھنٹوں کے بعد ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے۔

مزید پڑھئے: لین دین کے تنازعے پر ایک نوجوان نے دوسرے کی جان لے لی

واضح رہے کہ شیراکوٹ  کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا،آفاق اور سلمان کا پیسوں کے لین دین پر جھگڑے کے دوران بات اتنی بڑھی کہ لڑائی شدت اختیار کر گئی،اس دوران  سر پر اینٹ لگنے سے آفاق شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا،پولیس کا کہنا  کہ قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی ،ملزم سلمان کی تلاش جاری ہے اسے  جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں اردو بازار چوک میں بک سٹال لگانے پراوباش افرادنے دکان پر دھاوا بول دیا تھا، ملزم  نبیل   کی جانب سے فائرنگ  لیکن  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس کےمطابق  نبیل اور مرزا عرفان کا بک سٹال لگانےپرتنازع چل رہا تھا اوراسی واقعہ پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد ملزم  نبیل نے مرزا عرفان کی دکان پردھاوا بول دیا ۔

مزیدخبریں