ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بھنگڑے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ساؤتھ ہمپٹن میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی اننگز جاری تھی کہ سلپ کے دوران ویرات کوہلی نے اچانک ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔ ویرات کوہلی کے بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے کرکٹرویرات کوہلی کی ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔
ویرات کے کچھ مداح ان کے بھنگڑے کو ایک اچھا اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں اور مداحوں کا کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوچکی ہے۔