ٹیکس نا دہندگان کیلئے انوکھی جزاوسزا تجویز

21 Jun, 2021 | 09:43 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)محکمہ ایکسائزکاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے حوالےسے اہم فیصلہ،یکم جولائی سے پہلے پراپرٹی ٹیکس اداکرنے والی بڑی شخصیات کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بڑی شخصیات کی تصاویرڈیفالٹرزکے طورپرایکسائز کی ویب سائٹ پراپلوڈکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات ٹیکس ادا کرلیں ورنہ سوشل میڈیا پرتصاویراپلوڈ ہوجائیں گی،محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان اور نادہندگان کےلئے انوکھی جزا وسزا تجویز کرلی ہے،بڑے ٹیکس دہندگان،اداکاروں اورکھلاڑیوں سمیت نمایاں شخصیات کی تصاویرویب سائٹ پرلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات کوسرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے،ٹیکس ڈیفالٹراہم شخصیات کی ٹیکس کی رقم کے ساتھ تصاویراپلوڈ کی جائیں گی،شہربھرمیں اہم شخصیات سمیت ڈیفالٹرزکوٹیکس وصولی کےلئے حتمی نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے ہیں،30جون تک ادائیگی نہ کرنے والوں کی تصویرچالان اورگھرکی تصویرڈیفالٹرزلسٹ میں اپلوڈ ہوگی،تعریفی سرٹیفکیٹس اورتصاویراپلوڈکامقصدشہریوں کوٹیکس کی بروقت ادائیگی کی ترغیب دیناہے۔

مزیدخبریں