موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں,وزیر اعلیٰ پنجاب

21 Jun, 2021 | 07:53 PM

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی اور  پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں، وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پہلے بھی جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہئے،یہ لوگ اپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب  سے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ندیم افضل چن،اراکین صوبائی اسمبلی گلریزافضل اور محمد طارق تارڑ  نے ملاقات کی ،بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب  کی تعریف کی ، بجٹ آسانی سے منظور ہوگا،اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیاہے، اپوزیشن نے کورونا وباء کے دوران بھی صرف واویلا کیااورعوام کو تنہا چھوڑے رکھا۔
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کی ملاقات کی ، صوبائی بجٹ میں عوامی ریلیف پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ٹھوس اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے علیحدہ اے ڈی پی بک مرتب کی ہے،اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت میں عوام دوست بجٹ پر سیاست چمکا رہی ہے، پی ڈی ایم کے پہلے بھی جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے،یہ لوگ اپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی نے کی ملاقات کی  اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،خواجہ محمد داؤد سلیمانی   کا کہنا تھاکہ   آپ میرے لیڈر ہیں،آپ کی قیادت میں پنجاب یکساں ترقی کررہا ہے،آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے،لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے کی ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ، اراکین پنجاب اسمبلی  کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بہترین بجٹ پیش کر کے آپ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، اتحادی جماعت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، ماضی میں ون مین شو تھا اب فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں