مون سون سیزن کی آمد ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑاحکم جاری کردیا

21 Jun, 2021 | 07:33 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکامون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم،وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام وقت سےپہلے مکمل کیاجائے، نالو ں کی مون سون سیزن سے قبل صفائی میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔

 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم دیاہے-وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہےکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایاجائے- نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-نالوں کی صفائی کے انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ کہ ڈرینوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کیاجائے،- نالو ں کی مون سون سیزن سے قبل صفائی میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گااوراس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔

مزیدخبریں