سٹی 42: صدرمسلم لیگ (ن)شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شا کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرمسلم لیگ (ن)شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شا نےلاہور ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شا کی آمد پر شہباز شریف نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے کورونا وبا پر قابل تحسین کوششوں سے قابو پایا،دونوں ممالک میں معیشت و تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ، زراعت خاص طور پر ڈیری اور گندم کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون باہمی مفاد میں اور وقت کی ضرورت ہے ، پاکستان ڈیری کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بالخصوص سیکھ سکتا ہے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے فروغ سے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھ سکتا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک وسیع تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاکر باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، ثقافتی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جانا چا ہئے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون سے باہمی مفاد حاصل ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف