شہباز شریف کی طلبی ، ایف آئی اے نےسکیورٹی کامطالبہ کردیا

21 Jun, 2021 | 05:26 PM

سٹی 42: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی  طلبی کےموقع پر ایف آئی اے نے پولیس سے سکیو رٹی مانگ لی،پولیس حکام کا کہناتھاکہ فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے میں ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ، شہبازشریف اورحمزہ شہباز شریف سے  العریبیہ شوگر ملز سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کی جانی ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو 22جون جبکہ حمزہ شہباز کو24جون کو طلب کیا گیا ہے ۔

 ایف آئی اے نے اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے سی سی پی او لاہور کو لیٹر لکھ دیا ۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے زون ون میں تحقیقات چل رہی ہیں ، شہباز شریف کو 22جون جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کیا گیا ہے اور دونوں سیاسی رہنماؤں کی آمد پر ایف آئی اے آفس میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی پیشی پر کس بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں گئے۔

مزیدخبریں