سونے کی قیمت میں1000 روپے تک کا اضافہ

21 Jun, 2021 | 04:20 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کاروباری ہفتے کا پہلا  روز ،صرافہ  کیٹ میں سونے کے قیمت میں اضافہ، سونا ایک ہی دن میں 1000 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
 تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کےپہلےروز سونے  کی قیمت میں 1000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا، 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ8600 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ  22 قیراط سو نے کی قیمت99 ہزار250 روپے فی تولہ ہو گئی۔

  دوسری  جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کے قدر میں اضافہ ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 156.89 روپے سے بڑھ کر 157.51 روپےکا ہوگیا.   انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 17روپے 51 پیسے پر بند ہوئی. 

 واضح روہے  ہفتے کےروز سونے کی فی تولہ قیمت میں  ایک ہزار روپے تک  کمی ہوئی  تھی  جس کے بعد  سونے کی  فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت  858 روپے کم ہوکر 91992 روپے  ہوگئی  تھی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ  میں سونے کی قدر 28 ڈالر کم ہوکر 1764 ڈالر فی اونس  ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں