سٹی 42: منی لانڈرنگ اور شوگر سکینڈل انکوائری، ایڈشنل سیشن جج سید علی عباس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملز سکینڈل شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ایڈشنل سیشن جج سید علی عباس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دس جولائی تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کہ عبوری ضمانت منظور کی گئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم عوام کا پیسہ کھانے والے نہیں ہیں، میں نے اپنے دور حکومت میں ایتھانول پر دو فیصد ڈیوٹی عائد کی۔ ملز مالکان میرے خلاف ہو گئے جبکہ میں نے شوگر ملز کو قانون کے دائرہ میں رکھا۔ ایڈیشنل سیشن جج عباس علی نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔