ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسٹرا زینیکا ویکسین لگاؤ،مظاہرین ایکسپو سنٹر میں گھس گئے،انتظامیہ سے تلخ کلامی

fotage
کیپشن: fotage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بیرون ممالک جانے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ،ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں مطلوبہ ویکسین ایسٹرا زینیکیکا ختم ہو گئی، ایکسپو سیںنٹر میں بیرون ملک جانے والے شہری ویکسین   کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے لگے اور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 3 میں گھس آئے۔اس دوران شہریوں کی انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہر صورت آسٹرا زینیکا لگائی جائے ، ہمارے ویزے اور ٹکٹ ایکسپائر ہورہے ہیں ، ایسٹرا زینیکا جب تک نہیں لگے گی ہم یہیں رہیں گے ۔
انتظامیہ نے آسٹرا زینیکا لگانے والے افراد کو ہال سے باہر جانے کی اپیل کی تاہم شہری آسٹزینیکا لگوا کر ہی باہر جانے پر بضد رہے۔عام شہریوں کو سائنو ویک اور سائنو فام لگائی جارہی ہے ۔

  دوسری جانب ملتان میں بیرون ملک جانے والوں کے لیے بنائے گئے ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ مچنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے، ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پر فراہم کر دی گئی ہے، شہری کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔