نوانکوٹ،دو گروپوں میں  فائرنگ، دوبچوں کی ماں راہگیر خاتون  جاں بحق

21 Jun, 2021 | 10:03 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)شہر میں بڑھتے جرائم چوری ڈکیتی و قتل کی بات کی جائے تو ایسے واقعات رکنے پر نہیں آ رہے ،کبھی ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو گولی مار دی جاتی ہے تو کبھی معمولی لڑائی جھگڑے یا دیرینہ عداوت کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہو جاتا ہے،ایسے ہی ایک واقعے میں نوانکوٹ کے علاقے میں خاتون کو گولی لگ گئی۔

 نوانکوٹ کے علاقے چرچ چوک میں فائرنگ سےراہگیرخاتون ہلاک ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم محمد لقمان اور چاند حسین کا آپس میں جھگڑا ہوا، جس پر دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی جو راہگیر خاتون کو جا لگی ۔گولی لگنے سے خاتون یاسمین سیموئل موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ دو بچوں کی کی ماں تھی،مقتولہ کی لاش کو میو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 ابھی دوروز قبل بھی  شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے کولڈ ڈرنک کارنر پر ڈکیتی کی کوشش کی تھی،مزاحمت پرفائرنگ سے 22 سالہ زاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔  پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا، مگر ڈکیتی کی دفعات نہ لگائیں، واقعہ کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دے دیا ۔

مزیدخبریں