ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرا کوٹ: لین دین کے تنازعے پر ایک نوجوان نے دوسرے کی جان لے لی  

dead body
کیپشن: dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شیراکوٹ  کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آفاق اور سلمان کا پیسوں کے لین دین پر جھگڑے کے دوران بات اتنی بڑھی کہ لڑائی شدت اختیار کر گئی۔اس دوران  سر پر اینٹ لگنے سے آفاق شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی ،ملزم سلمان کی تلاش جاری ہے اسے  جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس قسم کے واقعات معاشرے میں عدم برداشت کا ثبوت ہیں کہ معمولی  معمولی باتوں پر انسانی جان تک لینے سے گریز نہیں کیا جاتا۔گزشتہ روز ہی کاہنہ میں بھی نامعلوم ا فراد کی فائرنگ سے شہری قتل ہو گیا تھا،مقتول ارسلان کو گھرکےباہرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا۔