(سٹی 42) سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں 33 جبکہ صوبے میں 60 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔
لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران میں 33 مزید اموات سے شہر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 545 ہوگئی ہے۔لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 33811 ہو گئی۔پنجاب میں کورونا وائرس کے1523نئے کیس رپورٹ ہونے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 65,739تک جا پہنچی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 417,271افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینےصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18,692 ہو چکی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1523 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 65739 اور اموت 1407تک جا پہنچی ہے۔پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 18692 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں ملک میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3501 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 176617 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1407اور سندھ میں 1048افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 808 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔