صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، عثمان بزدار

21 Jun, 2020 | 08:43 PM

Malik Sultan Awan
 صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، عثمان بزدار

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیاہے،  پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیاہے۔ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا۔مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ غیر ضروری اخراجات کم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے۔ اپوزیشن والے اپنے دور میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دیتے رہے۔ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔ ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔ عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں