بھیک مانگنے پر سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

21 Jun, 2020 | 08:38 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فہد علی ) بھیک کیوں مانگتے ہو، بے رحم بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ لوئر مال بوبی پلازہ کےعلاقے میں بھیک مانگنے پر بیٹے نے ساٹھ سالہ باپ کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ورلڈ فادر ڈے منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد باپ کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنا ہے، والد اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات محنت و مشقت کرتا ہے اور ان کی تمام خواہشات پورا کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ باپ ایک ایسے گھنے درخت کی مانند ہے جس کا سایہ بچوں کو زندگی کی تلخیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن تھانہ لوئر مال بوبی پلازہ کے علاقے میں دردناک واقعہ پیش آیا جہاں سنگدل بیٹے نے بھیک مانگنے پر باپ کو بے دردی سے اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ساٹھ سالہ محمد علی بھیک مانگ کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ 17 سالہ ملزم ریاض کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں