سٹی42: پٹرول بحران کے بعد شہر میں بجلی کا سنگین بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، تھرمل پاور ہاوسز کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پٹرول بحران کے بعد بجلی کا سنگین بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، تھرمل پاور ہاوسز کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے۔
آئی پی پی پیز کو ایندھن کا سٹاک ختم ہونے کے قریب، انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی آئی پی پی پیز کو چلانے کے لئے ایندھن کی قلت شدت اختیار کرگئی، این ٹی ڈی سی تھرمل پاور ہاوسز کو چلانے کے لئے ایندھن نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ مراسلہ این ڈی ڈی سی گزشتہ چار روز سے مسلسل سی پی پی اے کو ایندھن بحران بارے آگاہ کرنے لگی ایندھن کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔
این ٹی ڈی سی لاہور اور فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ این ٹی ڈی سی کا مراسلہ تمام آئی پی پی پیز کو آئندہ پندرہ روز کا سٹاک رکھنے کی ہدایت کی جائے۔ مراسلہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو ایندھن کی کمی سے آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ شہر میں پٹرول کی قلت اکیسویں روز بھی نہ ختم ہوسکی، بیشتر پٹرول پمپس پرپٹرول کی شارٹیج تاحال برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان کے نوٹس بھی کام نہ دکھا سکے۔ شہرمیں پٹرول کی قلت کا چوتھا ہفتہ شروع ہونے والا ہے مگر اب تک انتظامیہ مکمل طور پر پیٹرول کی سپلائی بحال نہیں کراسکی، کہیں پٹرول مل نہیں رہا توکہیں مطلوبہ مقدار سے کم دیا جارہا ہے۔
،شہری ایک پمپ سےدوسرے پمپ کے درمیان فٹ بال بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف صحیح معنوں میں کارروائی کرے۔