سٹی42: وفاقی حکومت کا ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ، وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں ہیں اور وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کرلی ہے۔ ا۔
وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں، طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔
ایچ ای سی اور وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں، بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوای جایں گی اور قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب وزرات قانون کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت پر طلباء پریشان، بورڈ حکام نے صوبہ بھر کے طلباء کو پالیسی کے مطابق اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزرات قانون کی جانب سے تعلیمی بورڈز کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی پرموشن کے معاملہ پر قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد طلبا و طالبات میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بورڈ حکام نے صوبہ بھر کے طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وزرات قانون نے طلباء کو بغیر امتحان پرموٹ کرنے پر سمری واپس بھیجی ہے تو یہ اداروں کا معاملہ ہے۔