سٹی42: تین بچوں کو ہلاک کرنے والی ماں انیقہ اور حسنین مصطفی کے خلاف کیس کی سماعت، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔
تھانہ ہیر پولیس نے تین بچوں کو ہلاک کرنے والی سنگدل ماں انیقہ اور ساتھی ملزم حسنین مصطفی کو عدالت میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ نے ملزمان کے خلاف چالان پر ابتدائی سماعت کی۔
ملزمان نے اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے سماعت ستائیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے دی۔