ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) ہنڈا اٹلس کمپنی نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے مختلف برانڈز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے چار لاکھ پچیس ہزار روپے کا اضافہ کر دیا، نئی قیمت کا اطلاق 24 جون سے ہوگا۔

ہنڈا کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزارسے 4 لاکھ  25 ہزارتک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہنڈا ٹربو آرایس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے اضافہ کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔ ہنڈا وی ٹی آئی سی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے اضافہ کے بعد 35 لاکھ 99 ہزار روپے، ہنڈا وی ٹی ایس آرسی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 38 لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا سٹی1300 سی سی مینول کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد قیمت 21 لاکھ 79 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1300 سی سی آٹومیٹک کی 2 لاکھ 60 ہزارروپے اضافہ کے بعد 23 لاکھ 19 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی مینول کی قیمت میں  2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد قیمت 22 لاکھ 39 ہزار، ہنڈا سٹی 1500 سی سی آٹومیٹک کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد 23 لاکھ 79 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی مینول ایسپائر کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 94 ہزار روپے،  ہنڈا سٹی 1500 سی سی آٹومیٹک ایسپائر کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 25 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا بی آر وی مینول کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزارروپےاضافے بعد 25 لاکھ 89 ہزار روپے، بی آر وی سی وی ٹی کی قیمت  3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 84 ہزار، بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 29 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا اٹلس کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جون سے کیا جائے گا۔