ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں اندراج نہ کرنے پر فیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہوںگی: پیف

سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں اندراج نہ کرنے پر فیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہوںگی: پیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے پارٹنر سکولوں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ طلباء کے سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں اندراج نہ کرنے پر فیسوں کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔ پیف نے تمام پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم اُن طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کی جائے گی جن کی تفصیلات سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج ہیں۔ مراسلے کے مطابق حاضری رجسٹرڈ میں بچوں کے نام درج ہیں تاہم ان بچوں کی تفصیلات ایس آئی ایس میں موجود نہیں ہیں۔
پیف نے مراسلے میں کہا ہے کہ عارضی طور پر سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں ایڈ سٹوڈنٹ فارم کھول دیا گیا ہے اور فارم میں بچوں کے کوائف اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں تاہم ان بچوں کی فیسوں کی ادائیگی پیف کی جانب سے نہیں کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer