ٹرائبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ملازمین کیلئے بڑی خبر

21 Jun, 2019 | 06:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ٹرائبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ملازمین کے لئے بڑی خبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرائبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ملازمین کو مستقل کر دیا۔    

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری عدالت کے حکم پر دی، تمام ٹرائبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے اور انہیں مستقل کرنے سے قبل ٹرائبل اتھارٹی میں ضم بھی کر دیا گیا ہے۔

 مستقل ہونے والے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت پنجاب تقرر نامے جاری کرے گی، مستقل ہونے والوں میں تمام گریڈ کے ملازمین شامل ہیں۔      

مزیدخبریں