(علی رامے) حکومت نے خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے محکمہ داخلہ اور پولیس کے سیکرٹ سروسزفنڈز میں اضافہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 20-2019 کے سالانہ بجٹ میں حکومت نے خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کردیئے، بجٹ دستاویزات کےمطابق نئے مالی سال میں سیکرٹ سروسز کےلیے گزشتہ مالی سال کی نسبت زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کے لیے بھی نئے مالی سال کے بجٹ خفیہ فنڈز مختص کیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ ان فنڈز کے استعمال کا مکمل اختیار قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیا جاتا ہے، جس سے وہ پنجاب بھر میں خفیہ معلومات کے لیے ان فنڈز کو استعمال کرتے ہیں۔