واک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ فرم ہائر کرنے کا فیصلہ

21 Jun, 2019 | 03:45 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے واک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کے کامیاب بزنس ماڈل کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ فرم ہائرکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا ورکنگ پیپر منظوری کیلئے گورننگ باڈی کو ارسال کر دیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن میں 113 کنال پر ارینہ منصوبے کے لیے مارکیٹنگ ریسرچ فرم رکھنے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا، فرم چار ماہ میں ارینہ پراجیکٹ کا مکمل بزنس ماڈل اور ریونیو جنریشن پلان پیش کرے گی، 84 دکانیں اور فوڈ کورٹس اورشاپنگ ایریاز سمیت ایمیوزیمنٹ ایریا کا پلان بھی پیش کیا جائے گا، کنسلٹنٹ فرم منصوبے کی آپریشنل لاگت، فنانشل ریونیو پلان، سیلز اینڈ مارکیٹنگ سمیت دیگر پلان تیار کرے گی، منصوبے کا لیزایگریمنٹ بھی تیار کیا جائے گا۔

ارینہ پراجیکٹ 2 ارب 40 کروڑ سے زائد لاگت سے 2017 میں شروع ہوا، جو کہ 2 سال گزر جانے کے باوجود نامکمل ہے، وائس چئیرمین ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے بزنس پلان کی ہدایت کی تھی، ارینہ کے لیے بزنس ریسرچ فرم رکھنے کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔

مزیدخبریں