’’جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، ان چیزوں سے میں نہیں ڈرتی‘‘

21 Jun, 2019 | 12:42 AM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔

مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندے نوازشریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے تو کردو، ان چیزوں سے میں نہیں ڈرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ہی نہیں ضمیر کے کتنے قیدی کال کوٹھڑیوں میں ہیں، اپنے باپ کیلئے نہیں سب قیدیوں کیلئے لڑوں گی، عوامی عدالت ناانصافی نہیں کرتی نہ دباؤ میں آتی ہے۔

مزیدخبریں