عبدالعلیم خان کی زعیم قادری کو تحریک اںصاف میں شمولیت کی دعوت

21 Jun, 2018 | 10:19 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سٹی42:پی ٹی آئی رہنماء عبدالعلیم خان کی زعیم حسین قادری کو پارٹی میں شمیولیت کی دعوت، این اے 133 کے امیدواروں پریشان، آفر کے پیش نظر پی پی 166 اور پی پی 167 سے ٹکٹ کے منتظر امیدواروں نے علیم خان سے اہم ملاقات شروع کر دی ۔

سٹی42 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے زعیم حسین قادری کے لیے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء زعیم حسین قادری کی پارٹی سے علیدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف بھی میدان میں کود پڑی اور زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سرادر ایاز صادق کے پاس اب سرکاری بوریاں نہیں ہیں:عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے، نواز لیگ کی اصلیت سامنے آگئی ہے، تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے زعیم قادری فیصلہ کریں، ان کا خیرمقدم کریں گے۔ نواز لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا، اس کا شیرازہ بکھر کر رہے گا۔ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنماء ہیں انہیں اُن کا حق ملنا چاہیے۔ حالات بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے:زعیم حسین قادری
پی پی 166 سے عاطف ایوب میو اور کلیم کلواڑ نے تمام کارنر میٹنگز اور الیکشن مہم ختم کرکے علیم خان صاحب کے ساتھ میٹنگ کی ۔ زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت کی وجہ سے امیدواروں کیلئے پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔

مزیدخبریں