زین مدنی حسینی: پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے نئے فیشن ویک کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ چار سے چھ ستمبر کو پی ایف ڈی سی کے نئے رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد ہو گا۔
پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے نئے ٹرینڈز کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے نئے سیزن کے فیشن ویک کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے اور لاہور میں چار سے چھ ستمبر تک رنگا رنگ فیشن ویک ہوگا۔ خوبصورت ماڈلز اپنی حسین ادائوں کے جلوے تین روزہ فیشن ویک میں دکھائیں گی اور لاہوریوں کو نئے سیزن کا نیا انداز دیں گی۔ پندرہ سے زائد فیشن ڈیزائنرز کے تیار کئے گئے ملبوسات اس فیشن ویک کی زینت بنیں گے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:فلیٹیزہوٹل:بک یور بینکوئٹ زیراہتمام 2 روزہ عید کولیکشن نمائش کا انعقاد
پی ایف ڈی سی فیشن ویک جہاں لاہوریوں کو نت نئے فیشن سٹائل دے گی وہیں ایسے ویکس فیشن انڈسٹری کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔