ہیلتھ کیئرکمیشن کی انسداد عطائیت ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

21 Jun, 2018 | 09:11 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:انسداد عطائیت ٹیم پر کوٹ لکھپت کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ ، گولی گاڑی پر لگی ،افسران محفوظ رہے، نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،43 اڈے سربمہر
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عطائیوں کے خلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے ٹیم کی گاڑی پرحملہ کر دیا ، جس سے ایک گولی گاڑی کے پچھلے دروازے سے آر پار ہوگئی تاہم افسران محفوظ رہے۔دوسری جانب انسداد عطائیت ٹیم پر شیخوپورہ میں حملہ کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کروایا گیا ہے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے حالیہ واقعات کے بعد آئی جی پولیس کو انسداد عطائیت ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے استدعا کردی ہے۔

مزیدخبریں