سید رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور

21 Jun, 2018 | 06:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبیونل نے سابق وزیرسید رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کر لی اور سید رضا گیلانی کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کےایپلٹ ٹریبیونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سید رضا علی گیلانی کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈوکیٹ پیش ہوئے. اپیل کنندہ کی جانب سےوقاراے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ این اے 143اورپی پی 144 اوکاڑہ سے ن لیگ کے ٹکت پر الیکشن لڑ رہا ہوں. ریٹرنگ افسر نے اثاثے چھپانےکے الزام پرکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں اپنی قیمتی گاڑیوں کا ذکر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا.لیکن کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثےظاہر کئے اور جو گاڑیاں تھیں وہ گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں.محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کا ریکارڈ چیک کئے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔لہذا عدالت ریٹرننگ آفیسر کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے.دلائل مکمل ہونے پر الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نےریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو کلعدم قرار دے دیا۔

مزیدخبریں