ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی رہنما ایکدوسرے کیخلاف ہی سازشیں کرنے لگے

ن لیگی رہنما ایکدوسرے کیخلاف ہی سازشیں کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم (ن) لیگی رہنما سازشیں کرنے لگے، پی پی 156 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک وحید کے خلاف بلدیاتی نمائندے اکٹھے ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ کونسا سیاستدان کتنا مالدار ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ذرائع کے مطابق این اے 129 سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پی پی 156 میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے ملک وحید کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر نے ملک وحیدکی مخالفت شروع کر دی اور ان کی ہدایت پر پی پی 157 کے بلدیاتی نمائندے اکھٹے ہوگئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 65 ویں سالگرہ

ذرائع کے مطابق الحاج شیخ روحیل اصغر نے بھی اہم مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے کہنے پر بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ ملک وحید کی مخالفت کی جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اگر ملک وحید کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کی تو ان کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی مشاورت شروع کر دی ہے.

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یونین کونسل 157 ملک شریف، چیئرمین یونین کونسل 158 میاں شبیر، چیئرمین یونین کونسل142 جہانگیر درانی، چئیرمین یونین کونسل 141 ساجد رؤف، چیئرمین یونین کونسل 160 رانا ذیشان ٹیپو، چیئرمین یونین کونسل 141 چودھری لعل دین، فاروق خان سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں شامل ہیں۔