(قذافی بٹ) عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر لاہور کے ناراض کارکنوں اور امیدواروں نے بنی گالہ میں دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے
سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کے واٹس ایپ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کو بچائیں، نااانصافی کے خلاف متحد ہوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ پنجاب بھی ملے گا۔ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔ لاہور سے جانے والے کارکنوں کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی قیادت حامد خان کریں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔مریم نواز، عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
تحریک انصاف کے ان امیدواروں میں مایوسی پائی جارہی ہے جنہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر ریویو کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا ۔ لاہور کے 8 حلقوں کے امیدوار بھی انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی ناراض خواتین کے تحفظات دور نہیں کیے جاسکے۔