الیکشن کمیشن نے پورے پنجاب کی پولیس ہلا دی

21 Jun, 2018 | 11:20 AM

(قیصرکھوکھر ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ایک ہی دن میں پورے پنجاب کی پولیس ہلا دی، کہیں کا افسر کہیں پہنچ گیا، کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک سی ٹی او، اویس احمد ایس ایس پی انویسٹی گیشن، عثمان اکرم گوندل ایس ایس پی ایڈمن، رانا طاہرالرحمان خان ایس ایس پی وی وی آئی پی بن گئے

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے

فہرست کے مطابق رانا شہزاد اکبر کو ڈی آئی جی آپریشنز، سید خرم علی کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسٹ (سی ٹی ڈی)، کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کوسی ٹی او لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد کو ایس ایس پی شہید بے نظیر آؓباد(نواب شاہ ) لگادیا گیا ہے۔ محمد عاطف اکرام کو ایس ایس پی سروے سپیشل برانچ، اویس احمد کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن، عثمان اکرم گوندل کوایس ایس پی ایڈمن، محمود الحسن کو ایس ایس پی (پی ایچ پی)، رانا طاہرالرحمان خان کوایس ایس پی وی آئی پی اور اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی آپریشنز کو لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ علی وسیم کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاون، محمد افضل کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز، سید علی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز اقبال ٹاون، احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی، کیپٹن(ر) بلال اختر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ، محمد معاذ ظفر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر، محمدعمران سیٹھی کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون، نویدار شاد کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سٹی، شاہ نواز کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لگا دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔مخصوص نشستوں کی فہرست جاری، کئی امیدوارں کے خواب چکنا چور ہوگئے

ذرائع کے مطابق احمد ادریس احمد کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، محمد طارق چوہان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج، وسیم احمد خان کو ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ، سرفراز احمد فلکی کو ڈی آئی جی ڈسپلن، محمد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی لاجسٹک، شوکت عباس کوڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن، سہیل اختر کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل، صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لگایا جائے گا۔ محمدعتیق طاہر اور محمد بلا ل قیوم کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا۔ ذوالفقار حمید کو آر پی او گوجرانوالہ، فیاض احمد بیگ کو آرپی اور اولپنڈی ، غلام محمود ڈوگر کو آر پی او فیصل آباد، ملک ابوبکر خدا بخش کو آرپی او ملتان، سلطان احمد چودھری کو آرپی او سرگودھا، سہیل حبیب تاجک کو آر پی او ڈی جی خان لگایا جائے گا۔

خبر پڑھیئے۔۔۔لوڈ شیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئےہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری آگئی

دوسری جانب صوبہ بھر کے ڈپی اوز بھی تبدیل کردیئے گئے۔ حسن اسد علوی کو ڈی پی او اٹک، اطہر وحید کو ڈی پی او جہلم، عادل میمن کو ڈی پی او چکوال ، محمد زبیر دریشک کو ڈی پی او سرگودھا، حسین حیدر کو ڈی پی او خوشاب، خرم شکور کو ڈی پی او بھکر، کرار حسین کو ڈی پی او میانوالی، شاکر حسین داور کو ڈی پی اوجھنگ، عبادت نثار کو ڈی پی او چنیوٹ، ذوالفقار احمد کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہور اب (ن) لیگ کا قلعہ نہیں رہا : ڈاکٹر یاسمین راشد

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ناصر سیال کو ڈی پی او منڈی بہاوالدین، سیف اللہ خان کو ڈی پی او حافظ آباد، ڈی پی او شیخوپورہ، اسماعیل الرحمان کو ڈی پی او ننکانہ، منتظر مہدی کو ڈی پی او قصور، غلام مبشر میکن کو ڈی پی او ساہیوال، رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او پاکپتن، ذیشان اصغر کو ڈی پی او اوکاڑہ، فیصل مختار کو ڈی پی او خانیوال، احمد ناصر عزیز ورک کو ڈی پی او وہاڑی، عثمان باجوہ کو ڈی پی او لودھراں، وقاص حسن کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، رب نواز کو ڈی پی او راجن پور، فیصل شہزاد کو ڈی پی او مظفر گڑھ، زاہد نواز مروت کو ڈی پی او لیہ، کیپٹن(ر) رومیل اکرم کو ڈی پی او گجرات، عبدالغفار قیصرانی کو ڈی پی او سیالکوٹ، کاشف اسلم ڈی پی او نارووال، سردار غیاث گل کو ڈی پی او شیخوپورہ اور مستنصر فیروز کو ڈی پی او بہاولنگر لگایا جائے گا۔

مزیدخبریں