الیکشن کمیشن نے کئی امیدواروں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

21 Jun, 2018 | 10:53 AM

Read more!

(قیصر کھوکھر) الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعد مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جاری کر دی۔ جس کے مطابق 273 کاغذات منظور جبکہ 857 مسترد کردیئے گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 237 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ جس میں سے 165 مسترد جبکہ 72 منظور کر لیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 661 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 488 مسترد اور 173 منظور کر لیے گئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کی سب سے بڑی پریشانی ختم

ذرائع کے مطابق غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کیلئے 232 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 204 مسترد اور 28 کو منظور کیا گیا۔

مزیدخبریں