ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائم جمعیت علمائے اسلام مذاکراتی کمیٹی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر شریک ہوئے،اس موقع پر مولانا لطف الرحمان ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے اب تک ہونے والے رابطوں پر غور وخوض کیا گیا ،ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں، کمیٹی نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔