لاہور؛ جیب تراشوں نے 6 ماہ میں 13763 شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر ڈالا

21 Jul, 2024 | 07:51 PM

اسرار خان : شہر لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 13763 شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر ڈالا ۔ 

 پولیس ریکارڈ  کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 4570 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن جیب تراشی کی 2697 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 2470 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1662، سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 1192 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 1172 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

مزیدخبریں