ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمان

تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ 

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تاجر کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہی ہے، پاکستان میں بہترین جرنلز ہے جو حکومت کرتے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں ۔ فوجی ڈکٹیٹر، بیورکریٹس ناکامی کو تسلیم کرلیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ ہوا ، عرصہ سے ارباب اختیار کو سمجھانے کی کوشش کی نہیں مانا۔ 2001 سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے۔ امریکی وزرات خارجہ کی ایک فون کال پر جنرل مشرف نے ان کے تمام مطالبات مان لئے ۔ مشرف نے کہا تھا کہ اس کے بدلے ڈالر ملے گے ، ڈالر ملے ہونگے مگر عوام کو نہیں ملے ۔ لوگوں کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں کس نے بنائی ، جس دہشت گردی ہوئی تو فوجی آپریشن کئے گئے ۔ سید منور حسن نے اس لئے گو امریکہ گو کے نعرے لگائے تھے، امریکی جنگ پاکستان کے چند جرنیلوں و سیاست دانوں نے کیا ۔ کولیٹرل ڈیمیج سے فاصلے بڑھتے ہیں دوریاں پیدا ہوتی ہے۔ فوج کے چند لوگوں نے سب کچھ تباہ کیا اب مینیج کرنا مشکل ہے ۔ فوج کے خلاف اکثر سخت تقاریر کرنے والوں میں اکثر ان ہی کے لوگ نکل آتے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کابارڈر پہلے محفوظ تھا، امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔