لاہور ؛ چور دن دیہاڑے شہری کی موٹر سائیکل لے اڑا

21 Jul, 2024 | 06:47 PM

اسرار خان : لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار ہے ، ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں جامعۃ المنتظر کے باہر شہری ارشد علی کی موٹر سائیکل چور لے اڑا ۔ 

پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کی شام سوا سات بجے کے قریب ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس ایک چور نظر آتا ہے، جو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہے ۔ موقع ملتے ہی چور سائیڈ لاک توڑنے کے بعد موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے ۔

 دوسری جانب ماڈل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں