کسی بھی پولیٹیکل پارٹی پر پابندی لگانا کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے، گورنر پنجاب

21 Jul, 2024 | 06:02 PM

ویب ڈیسک : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولیٹیکل پارٹی پر پابندی لگانا کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اتحادی ضرور ہیں،لیکن ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کسی بھی پولیٹیکل پارٹی پر پابندی لگانا کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پر کوئی گلے شکوے ہیں تو ہم ان کو دو حصوں پر تقسیم کر سکتے ہیں، ایک حصہ وہ ہے جنہوں نے 9 مئی کیا آئی ایم ایف کو خط لکھا جہنوں نے ملکی مفاد کا کبھی خیال نہیں رکھا۔ صرف اپنے چند ووٹوں کے لیے ہمیشہ ملکی مفاد کو داو پر لگایا۔ دوسرا وہ حصہ ہے جس میں سیٹنگ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں جو پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے گئے محب وطن لوگ ہیں خاندانی لوگ ہیں ان پر کسی صورت پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ 

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کچھ کیا ہے،جن کے خلاف کیسیز ہیں،انکو ثابت کریں اور سزائیں دیں۔ پابندی کے حوالے سے ابھی پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے صدر زرداری کے ساتھ ہو گئی ، اگر مشاورت ہوئی تو فیصلہ ای سی سی میں جائے گا پھر فیصلہ کریں گئے۔ عوام کا مسئلہ پابندی سیٹیں یا کچھ اور نہیں ہے بلکہ مہنگائی ہے۔ حکومت مہنگائی پر بھی کام کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں