شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سےبجلی کی فراہمی معطل

21 Jul, 2024 | 03:51 PM

شاہد سپرا : شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔  سگیاں، ساندہ، ڈیوس روڈ اور انارکلی کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی۔ مزنگ، ڈیفنس، وسن پورہ کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ،سمن آباد، محمود بوٹی اور نسبت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں