سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد منصف نے سازش کرکے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو اللہ کےحضور سجدہ شکر بجا لاناچاہیے، اسلام آباد میں آج جناح میڈیکل سینیٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے،جناح میڈیکل سینٹرکی سہولیات سےدیگرعلاقوں کےلوگ بھی مستفیدہوں گے، یہ منصوبہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کےلیے نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل سینٹر میں نرسنگ اسکول اور لیبارٹریز بنیں گی، غریب کا علاج 100 فیصد ہوگا، غریب کاحق ہےکہ صحت اورتعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پر دی جائیں، پی کے ایل آئی کے بورڈ کو کس طرح تباہ کیا گیا، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، پی کے ایل آئی میں ہزاروں مفت آپریشن ہوچکے، کورونا کے دنوں میں یہ پی کے ایل آئی مرکز صحت بن گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین سہولتیں اس ہسپتال میں ہوں گی، عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ملک میں بجلی کا بحران تھا تو جذبات میں کہہ گیا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، میرا بہت مذاق اڑایا گیا، میں نے اللہ سےدعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے تو پھر آپ نے دیکھا ملک بھر میں جاری 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔