10روز سے بجلی غائب ، مظاہرین کیجانب سے "واپڈا مردہ آباد " کے نعرے

21 Jul, 2024 | 03:08 PM

سٹی42: لاہور کے علاقہ حمزہ ٹاؤن میں گزشتہ 10روز سے بجلی غائب ، سخت گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش سے علاقہ مکینوں کا سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ ٹاؤن کے مکینوں نے کاہنہ گریڈ اسٹیشن میں احتجاج کیا جس میں مظاہرین کی جانب سے "ہماری بجلی بحال کرو" اور "واپڈا مردہ آباد " کے نعرے لگائے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ  گزشتہ10روزسےبجلی نہیں آرہی، شدید گرمی کا موسم ہے اور بجلی غائب ہونے سے 2افرادجاں بحق ہوچکےہیں۔

مزیدخبریں